Live Updates

چوہدری سرور ،عثمان بزدار کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیر یوں سے ایک لمحہ کو بھی جدا نہیں کرسکتی‘ گورنر پنجاب

بدھ 27 اکتوبر 2021 17:27

چوہدری سرور ،عثمان بزدار کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر پر کشمیر یوں سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت گور نر ہائوس لاہور میں یوم سیاہ کشمیر پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت ،میاں محمود الرشید ،فیاض الحسن چوہان ، ڈاکٹر اختر ملک اورتحریک انصاف کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی سردار مہندر پال سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہو ر میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت گور نر ہائوس مین بلڈنگ سے کورونا وال تک نکالی جانے والی شر کا ء کی ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پر چم کے علاوہ بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر کشمیر یوں کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے درج تھے جبکہ شر کاء کشمیر بنے گا پاکستان ،بھارت کشمیر یوں کے خلاف دہشت گردی بند کرو اور کشمیریوں کے سفیر عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کے لیے گور نر ہائوس میں نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر اپنے خطاب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیر یوں سے ایک لمحہ کو بھی جدا نہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی پر کشمیر یوں کا جشن بھارت کیخلاف کسی ریفر نڈم سے کم نہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندرمودی اور بھارتی افواج کشمیر یوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد فورسز قرار دے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر نیوالے کشمیر یوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی کوششوں اور کشمیر یوں کی تاریخی جد وجہد کی وجہ سے آج ان کی آواز یورپی پار لیمنٹ سمیت پوری دنیا کے کشمیر یوں تک پہنچ چکی ہے۔ گور نر پنجاب چوہد ی محمدسرور نے کہا کہ بھارت جو مر ضی کر لے انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز نہیں دبا سکتا خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی حل کر نا لازم ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی جیسے کشمیری لیڈروں کی جدو جہد سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر ی 14اگست کو پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں مگر 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری بھارت کیخلاف یوم سیاہ منا تے ہیں جو انکی بھارت سے نفر ت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نامکمل ہے انشا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب کشمیر میں بھارتی مظالم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا اور کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیاجائے ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیری جس جرأت اور بہادری کے ساتھ بھارتی ظلم اور ناانصافی کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں ایسے حوصلے کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات