Live Updates

پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کا ہر طبقہ نالاں ہے،امیرمقام

اب تمام قوم عمران نیازی کی نااہل حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ،وکلا کے سڑکوں پر آنے سے ثابت ہے کہ اب عمران نیازی اقتدار میں مزید ٹھہرنا محال ہوچکا ہے اور بہت جلد اس بوریا بستر گول ہوجائیگا،صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کا ہر طبقہ نالاں ہے اور اس عوام کا معاشی قتل عام شروع کیا ہے اس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ وہ پشاور میں مسلم لایرز فورم کے زیر اہتمام ایک ا حتجاج ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی کے حلاف وکلا نے پشاور ہائی کورٹ سے بہت بڑی ریلی نکالی جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کر رہے تھے۔

ریلی میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور پارٹی قیادت کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ ریلی صوبائی اسمبلی کے سامنے ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔

(جاری ہے)

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور پارٹی قیادت میں نعرے درج تھے۔ اس موقعہ پر امیر مقام نے کہاکہ اب تمام قوم عمران نیازی کی نااہل حکومت کا حاتمہ چاہتی ہے اور وکلا کا سڑکوں پر آنے سے ثابت ہے کہ اب عمران نیازی اقتدار میں مزید ٹھرنا محال ہوچکا ہے اور بہت جلد اس بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کالا کوٹ کا میدان میں نکلنا عمر خان اور اس کے حواریوں کے سیاسی موت کا پروانہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اھم کردار ادا کیا ہے اور وہ ان اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے پھر پور ساتھ دیں گے۔ انھوں نے شاندار احتجاج پر وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔امیر مقام نے کہاکہ روزمرہ کی اشیا ضرورت لوگوں کی دسترس سے باہر ہے اور اب دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر کی ٹوکریں کھا رہے ہیں۔

انھوں۔نے کہا کہ پٹرول ، اٹا، چینی، پٹرول اور ادویات لوگوں کی پہنچ سے دور ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی پنیاد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہر جگہ کرپشن اور لوٹ مار کی دھوم مچا دی ہے۔انہوں نیکہا کہ فارن فنڈنگ کیس عمران کی غلط کاریوں کا شاخسانہ ہے اور اسرائیل اور انڈیا سے ان کو فنڈ ملے اور اس کا مقصد ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی سازش ہے۔

اور اب اس کی ملک دشمن اور عوام۔دشمن پالیسیوں سے معلوم ھوا کوہ ملک کو غیر یقینی کی کیفیت میں دھکیل دینا چاہتا ہے مگر ھم اس کا ہاتھ روک کر قوم کو نجات دلایے گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر غلط کیسیز درج کیے گئے مگر۔وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوگئے ہیں اور لندن کی عدالت نے بھی ان کو بری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک کو خانہ جنگی میں دھکینا چاہتا ہے۔

انہوں نے تمام محب وطن لوگوں کے کہا کہ وہ جہاد کے جزبہ کے تحت اس ناکام اور نا اھل حکومت سڑکوں پر نکلے تاکہ عمران خان اور اس کی نالا ئیق حکومت کے نجات دے۔انہوں نے کہا کہ تمام قومی فریضہ ک تحت اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقعہ مسلم ن لائرز فورم کے صدر طارق افریدی، پارٹی کی لیڈرز یوسف ریاض حلیل، انتحاب چمکنی، فضل اللہ داودزئی، اسرار اللہ، سلیم شاہ ہوتی، اور دیگر بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ریلی پرامن طور منتشرہوگئی۔ بعد ازاں انہوں مسلم لیگ ن سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک ندیم کی رہائش گاہ پر۔ایک بڑے جلسہ سے خطاب کیا۔ انجینیر امیر مقام نے پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اور مہنگائی اور حکومت کے حلاف نعرہ بازی بھی کی۔اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں پارٹی قائد ین نواز شریف، شہباز شریف اور امیر مقام کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مزمت کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات