
سرگودھا ‘ چک 85 شمالی سے سلانوالی تک 37 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے 19 کلو میٹر کارپٹ روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیاگیا
منگل 2 نومبر 2021 14:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیں ورثہ میں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باپ دادا بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سلانوالی روڈ سب سے پہلے ہمارے بزرگ ڈاکٹر نصراللہ خان گھمن نے بنوائی‘ہمارے خاندان کا فخر سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ نے اس روڈ کی توسیع وتعمیر کرائی اور آج ہماری کوششوں سے اس روڈ کی کارپٹ کا کام شروع ہونے جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تھانہ کچہری کی سیاست کے قائل نہیں ہیں‘ عوام کی خدمت اور علاقائی تعمیرو ترقی ہی ہمارا مشن ہے‘علاقے میں امن و امان کا قیام ہمیشہ ہماری خواہش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشت پر برے اثرات ڈالے ہیں پاکستانی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا‘ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم نہیں ہو سکے سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں‘آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے لئے گئے قرضوں کا بوجھ بھی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کو برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے حالانکہ ان کے دور میں معاشی حالات سازگار تھے اس کے باوجود عوام کا ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں،سولنگ‘سیوریج پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کے منصوبے جاری ہیں‘ حکومت مہنگائی اور کرپشن پر کنٹرول کے لئے بھی سخت اقدامات کر رہی ہے ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ‘صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ‘ ضلعی چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری فیصل جاویدگھمن نے تختی کی نقاب کشائی کرکے کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
مزید مقامی خبریں
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افراد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی منظوری
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران ،عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا
-
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات
-
موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
-
10 مئی کو افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ابتسام الٰہی ظہیر
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.