
پنجاب حکومت کا کالعدم تحریک لبیک کے مزید 100کارکنوں کی رہائی کا اعلان
وزیرقانون راجہ بشارت کی صدارت میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں 90افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی منظوری
میاں محمد ندیم
جمعرات 4 نومبر 2021
13:25

(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری بھی دی ہے 7اے ٹی اے کے تحت درج 4مقدمات سے نام خارج کیے جائیں گے. محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راو سردار اور دیگر شریک ہوئے واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان31اکتوبرکو معاہدہ طے پایا تھا جس میں حکومت نے تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ ختم کرکے پرامن طور پر واپس جانے پرتنظیم کے گرفتار کارکنوں اور راہنماﺅں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا. حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، مفتی منیب الرحمان اور علی محمد خان شامل تھے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مفتی محمد عمیر، علامہ غلام عباس فیضی اور حافظ محمد حفیظ مذاکرات میں شامل ہوئے تھے معاہدے میں سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو ثالث مقررکیا گیا تھا. معاہدے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا تھاکہ کمیٹی اور ٹی ایل پی میں جو معاہدہ طے پایا اس کو تنظیم کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی تائید بھی حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات پر سکون ماحول میں ہوئے، اس میں کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوئی معاہدے کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی جس میںوزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور حفیظ اللہ قلبی بھی شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
-
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
عید میلاد النبیﷺ کی آمد، رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیشن گوئی کر دی گئی
-
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات
-
وزیراعلی سندھ نے پی آئی ٹی پی 2 اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپس پروگرام کا افتتاح کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
ًآسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جارہا ہی: ، چوہدری شافع حسین
-
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
-
طوفانی بارشوں کا نیا الرٹ جاری
-
پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.