
ریلیف پیکج کے بعد حکومت کا تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘پیٹرول کی قیمت145روپے لیٹرسے تجاوزکرگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات ڈیڑھ بجے کے بعد فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا
میاں محمد ندیم
جمعہ 5 نومبر 2021
11:26

(جاری ہے)
03 روپے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کا تیل 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 114 روپے 7 پیسے میں دستیاب ہوگا.
خیال رہے کہ حکومت نے معمول کے مطابق 15 روز بعد یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس ضمن میں دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کے مفاد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم محض 4 روز بعد ہی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کردیا. اس سے دو روز قبل ہی وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو ایک کھرب 20 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا گیا تھا. تاہم انہوں نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں جس کے باعث حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیوں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملکی خسارہ مزید بڑھ جائے گافنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم نومبر کو وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی تجاوز سے اتفاق نہیں کیا تھا اور 16 اکتوبر کے نرخ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی. نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تاہم یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ 16 اکتوبر کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ بنیادی خدشات مثلاً لاگت کی مختصر وصولی کی وجہ سے نقدی کے بہاﺅکے مسائل تھے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ قیمتوں میں پہلے ہی صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا تھا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جزوی اضافہ کیا گیا ہے کیوں کہ اگر حکومت اوگرا کی تجاویز قبول کرتی تو نئی قیمتیں بہت زیادہ بلند ہوتیں بلکہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کر کے بڑا دباﺅ خود برداشت کیا ہے. یہاں یہ بات مد نظر رہے کہ حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ 4 اہم پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول، ایچ ایس ڈی، مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی تھی سال 2021 کے آغاز میں یکم جنوری کو پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 106 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئے تھے جنوری سے لے کر آج 05 نومبر تک 11 مہینوں میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 39 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے.

مزید اہم خبریں
-
خلاء میں زندگی کا خواب مشترکہ کوششوں سے حقیقت بننے کے قریب
-
امدادی کٹوتیاں: صومالیہ میں لاکھوں لوگوں کو بھوک کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.