پارلیمان کو ایک مزاق بنا دیا گیاہے جس میں کوئی حیا کا پردہ نہیں رہا ،مریم اورنگزیب

،فواد چوہدری صاحب پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیںغنڈہ گردی ہوئی،حکومتی ممبران کی گنتی کو مصنوعی طور پہ بڑھایا گیا ،عمران صاحب سن لیں، کالے قوانین اور مشین کے ذریعے ملک میں الیکشن نہیں ہونے دینگے،فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

جمعرات 18 نومبر 2021 00:42

پارلیمان کو ایک مزاق بنا دیا گیاہے جس میں کوئی حیا کا پردہ نہیں رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو ایک مزاق بنا دیا گیاہے جس میں کوئی حیا کا پردہ نہیں رہا ،فواد چوہدری صاحب پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیںغنڈہ گردی ہوئی،حکومتی ممبران کی گنتی کو مصنوعی طور پہ بڑھایا گیا ،عمران صاحب سن لیں، کالے قوانین اور مشین کے ذریعے ملک میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے زریعے جو کھلواڑ آپ نے الیکشن کے ساتھ کرنا ہے اس کا عملی مظاہرہ آج بے شرمی سے پارلیمان میں ہوا ،ایوان کے ممبران کی گنتی میں بھی الیکشن چوروں نے دھاندلی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فواد چودھری صاحب عمران صاحب کو واقعی کوئی بھی غنڈہ گردی اور ووٹ چوری میں نہیں ہرا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ آج قانون سازی نہیں بلکہ پاکستان کے آئین اور عوام کی آزادی رائے پہ حملہ ہوا ہے ،کالے قانون منظور کرانے والے ووٹ چور عمران صاحب کا نام آج تاریخ میں سیاہ حروف سے درج ہوا ہے ،جس قانون سازی میں حکومتی ارکان کہیں کہ 'ہم نہیں آئے، ہمیں لایا گیا' اس کی کیا حیثیت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ دھونس دھمکی اور دبا کے باوجود حکومت پارلیمان میں اپنے 222 اراکین پورے نہیں کر سکی ،یہ اگلے الیکشن کی عمران صاحب کی پیشگی شکست کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او دینے کی قانون سازی عوام کوہمیشہ یاد رہیگی ،سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی،عوام کے اظہار رائے کا قتل کرنے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی۔