
پاکستان میں سب سے زیادہ ’ٹھرکی‘ سیاستدان ہیں، حریم شاہ کے انکشافات
تمام سیاستدان ’دل پھینک‘ ہیں،جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں تاحال اقتدار نہیں ملا،میرے پاس کئی ایسے راز ہیں جو کسی کے پاس نہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا انٹرویو کے دوران انکشاف
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 25 نومبر 2021
14:31

(جاری ہے)
ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں ،اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی ۔
حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔حریم شاہ نے اپنی دوست اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر میں آنے والی لڑکی صندل خٹک کے بارے میں بتایا کہ صندل ڈرنے والی لڑکی ہے فوراًڈر جاتی ہے میری وجہ اسے پریشانی ہوجاتی ہے لیکن میرے بہت سے دوسرے دوست ہیں جو آستین کے سانپ ہیں۔حریم شاہ نے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹھرکی سیاستدان ہی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اوپر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی عزت اورذمہ داریوں کا احساس تک نہیں ہوتا اور نہ ہی عوام کا خیال ہوتا ہے۔انہوں نے مثال دی کہ جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے شو میں غلط بیانی کی ، ان سے کراچی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات منصوبہ بندی کے تحت ہوئی تھی۔ حریم شاہ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں فاروق ستار جیسی نہیں ہوں، میں جس سے بھی دوستی کرتی ہوں اسے دنیا کے سامنے بھی تسلیم کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میری فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے ہوٹل میں ہوئی جہاں لفٹ میں فاروق ستار نے نمبر دیا جس کے بعد دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک میں فاروق ستار سے رابطے میں رہی جس کے بعد پھر میں کراچی آئی اور ان سے ملاقات کی اور بعد ازاں اس ملاقات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ویب شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے جس پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال ملا دی۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید نے کال اٹھا لی۔حریم شاہ کو انہوں نے کہا وہ کچھ دیر بعد کال کریں۔حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید نے انہیں ڈانٹ دیا۔حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔ حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو ‘ کے نام سے محفوظ تھا۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت ساری ایسی باتوں کا پتہ ہے جو آپ کو معلوم نہیں۔۔
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.