
ٹیکس ریکوری کی بہتری ،سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کے فوری اجراءکے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، سید رفاقت علی گیلانی
جمعرات 25 نومبر 2021 16:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت نمبر پلیٹس اورسمارٹ کارڈ صارفین کو ان کی دہلیز پہنچانا شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ میرا ملتان کاپہلا دورہ تھا ۔آج کے د ورے کا مقصد سائلین سے مل کران کے مسائل سے آگاہی ملی ہے اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو درپیش ایشوز کا پتہ چلا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ میں اب ہرضلع کا دورہ کروں گا ۔ کوشش کروں گا کہ خفیہ دورے بھی کروں تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہی ہو۔انہوں نے کہا کہ عملے کی کمی اور سہولیات کے فقدان کے باوجودجنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنوں کی ٹیکس وصولی بہتر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان آفس کے دورے کے بعد احساس ہوا ہے کہ نئی بھرتیاں، ادارے کی نئی بلڈنگ اوردیگر سہولیات کوپورا کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہاکہ نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے تھانوں کے قیام کےلئے مشاورت جاری ہے جس پر جلد عملدرآمد ہونے جارہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ٹیکس کی شرح کاموازنہ لاہوراور راولپنڈی سے کیا جاتا ہے لیکن یہاں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں۔تاہم موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاازالہ کرنے کےلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہاکہ لیہ جیسے ضلع میں یونیورسٹی اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا قیام وزیراعلیٰ کا اس خطے کے ساتھ تعلق ظاہر کرتا ہے۔مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنا عالمی سطح کامسئلہ ہے اور موجودہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔قبل ازیں سید رفاقت علی گیلانی نے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنل افسران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ٹیکس ریکوری اور دیگر معاملات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔افسران نے ادارے کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر معاون خصوصی نے انہیں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.