خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پیٹرول 170 روپے لیٹر نہ ہوجائے
موجودہ پیٹرول بحران اسی سلسلے کی کڑی نظر آرہا ہے جو کچھ ماہ قبل پٹرول کی راتوں رات اوگرا کی منظوری کے بغیر 25 روپے لیٹر قیمت بڑھا کر کیا گیا تھا: پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا الزام
محمد علی
جمعرات 25 نومبر 2021
21:28
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ کاش صوبوں کو پیٹرول سمیت دیگر کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ہوتا تو شاید صوبے اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے۔
یہاں واضح رہے کہ جمعرات کے روز پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کئی علاقوں میں پٹرول بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں اکثریتی پٹرول پمپس بند ہیں۔ اس صورتحال میں شہریوں کو ایک ہی بجائے 2 پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک جانب شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری جانب پٹرول پمپس کی بندش کے دوران ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپس کی بندش کی صورتحال کا ناجائز منافع خور بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، پٹرول بلیک میں 300 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہونے لگا ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا، پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھے گی۔ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا۔ سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملگ گیر ہڑتال کے اعلان کے باعث پیٹرول پمپس پر طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام پیٹرول کی تلاش میں رل گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانے کرائے وصول کئے۔ واضح رہے ملک بھر میں تقریبا 9 ہزار 500 پیٹرول پمپس ہیں۔ پی ایس او آئل بزنس کا 70 فیصد ہے۔ پی ایس او کے کم و بیش تمام پمپس کھلے ہیں۔ گوکے 1000، شیل، ٹوٹل اور حسکول کے بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی فیول سپلائی بھی جاری ہے۔ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش برقرار ہے۔ منافع کی شرح بڑھوانے کیلئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا چھوٹے دکانداروں کیلئےفکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان
-
جرمن پناہ گزین الاؤنس میں کٹوتیاں یورپی یونین کے قانون کے خلاف ہیں، اعلیٰ عدالت کا فیصلہ
-
وفاقی دارالحکومت کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، اسلام آباد کا الگ سے چیف ایگزیکٹو ہوگا
-
احتجاج کی کال، وفاقی پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ
-
نوازشریف کہتے ہیں قوم کا بھلا کر رہا ہوں تا کہ جنت مل جائے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
-
خاتون اداکارہ کو حراساں کرنے، نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں لیگی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج
-
عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں ایک ہی چیز پر اتفاق ہے کہ ’پی ٹی آئی‘ نہیں ہونی چاہیے، فواد چوہدری
-
زیلنسکی کا پوٹن کو کھلا خط، براہ راست ملاقات کی پیشکش
-
پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
-
سندھ پولیس نے انمول پنکی کی لاہور سے گرفتاری کا اعتراف کرلیا
-
پٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
-
ملزمان نے بغیر اجازت جنسی نوعیت کی ویڈیوز حاصل کیں، ہراساں اور دباوٴ ڈالنے کیلئے یہ مواد مجھے اور بہن کو بھیجا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.