انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کو استعمال کر کے گڈ گورننس اورخدمات کے معیار کو بہتر انداز میں ڈھالا جا رہا ہے ‘سعید الحسن شاہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کا سلسلہ دوردراز شہروں تک وسیع کیا جارہا ہے‘صوبائی وزیر اوقاف کی وفد سے گفتگو

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کو استعمال کر کے گڈ گورننس اورخدمات کے معیار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے آفس میں اانفرمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ طلباء کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پرانی روایات کا خاتمہ کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ د ی گئی ہے۔ نئے پاکستان میںشاہ خرچی کے بجائے کفایت شعاری کو شعاربنایا ہے ۔ سماجی تبدیلی وقت لیتی ہے مگر دیرپا ہوتی ہے ۔

دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پہلی ترجیح ہے ۔ پسماندہ علاقوں کی تر قی سے محروم لوگوں کے حالات بدلنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،جس پر عمل در آمد تیزی سے جاری ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کو استعمال کر کے گڈ گورننس اورخدمات کے معیار کو بہتر انداز میں ڈھالا جا رہا ہے جبکہ سٹیز ن بیک مانیٹرنگ پروگرام کے ذریعے سروسز کے عمل کی موثرنگرانی و ما نیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کا سلسلہ دوردراز شہروں تک وسیع کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے بیشترسرکاری محکموں کے نظام کمپیوٹرائز ڈکیے جاچکے ہیں ۔مختلف محکموں میں سرکاری ملازمین کا ریکارڈ بھی بتدریج کمپیوٹر پر منتقل کیا جارہا ہے ۔پیپر لیس خودکارسسٹم سے سروسز کا معیار خود بخو د بہتری کی طرف گامزن ہوگا۔آئی ٹی کے استعمال سے سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکایات میں کمی آرہی ہے ۔

سرکاری دفاتر میں آئی ٹی سسٹم کرپشن کے عمل کو زیرو پر لے آئے گا۔ انڈسٹریل زونز کے قیام کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل زونز بنے سے معاشی محرومیاں ختم ہوجائے گی۔ پنجاب کو پاکستان کا خوشحال خطہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے ۔صنعتوں کا جال بچھا کر ماضی کی کو تا ہیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی کام تیز رفتاری کے ساتھ آ گے بڑھ رہے ہیں۔ عام آدمی کو بہتر معیار زندگی کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔