اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کرے ، حریت آزاد کشمیر کے رہنما

پیر 29 نومبر 2021 17:33

اسلام آباد۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :حریت آزاد کشمیرکے رہنمائوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد کشمیر کے حریت رہنمائوںمیر طاہر مسعود، سید یوسف نسیم، سید اعزاز رحمانی اور حسن البنا نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاسخت نوٹس لیں۔

اجلاس میں حریت رہنمائوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی  بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔