آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے،چوہدری سرور

جلسوں کی سنچری بھی کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں، گورنر پنجاب کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:10

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے،چوہدری سرور
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے چھ ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا۔ ۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے، پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کیبدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔جلسوں کی سنچری بھی کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا،کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیںہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔