Live Updates

- 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا جا ئیگا،بلوچستان نیشنل پارٹی

_مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز ، بلاول بھٹو ،محمود اچکزئی ،ڈاکٹر مالک بلوچ سپریم کورٹ بار کے صدر اور پاکستان بار کونسل کے عہدیدار ان، دانشور،صحافیوں سمیت دیگر مدعو

اتوار 5 دسمبر 2021 21:50

ا*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 10دسمبرانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے پروگرام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں پروگرام میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ کی مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پشتونخواملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مالک بلوچ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں دانشوروں صحافیوں انسانی حقوق کے علمبردار وں سمیت دیگر کو پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی جانب سے ان مہمانوں کو مدعو کرنے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان اور ملک کے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ موثر انداز میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے پارٹی سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے ان کے لواحقین دہائیوں سے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی دو ٹوک موقف اپنایا کہ لاپتہ افراد کو جلد منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانی والی تشویش میں کمی آ سکے لاپتہ افراد کے لواحقین دہائیوں سے قربت اور پریشانیوں کا شکار ہے وہ ختم ہو سکے پارٹی نے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہماری جدوجہد میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں سپریم کورٹ ہو پارلیمنٹ ہو یا عوام کے درمیان پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا آمر دور ہو یا سول ڈکٹیٹرز کا دور ہر دور میں واضح انداز میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارٹی کوشاں رہی پارٹی سمجھتی ہے کہ ایسی پالیسیاں ترک کی جائیں جو ماورائے آئین ہو ماورائے عدالت اقدامات ناقابل برداشت ہیں جس سے عوام ذہنی قرب میں مبتلا ہوں بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ 10دسمبر کے لاپتہ افراد سے متعلق جو پروگرام ملکی سطح پر منعقد کی جا رہی ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ملک بھر کے ترقی پسند روشن خیال جمہوری سیاسی قوتیں پروگرام میں شرکت کریں گے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیاسی قائدین کی شرکت سے یقینا مثبت پیش یقینی ہوگی پارٹی ہمیشہ اصولی جدوجہد کو غیرمتزلزل انداز میں جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام لاپتہ افراد اپنے گھروں کو آئیں اور بحران کا خاتمہ ہو سکے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات