
بلدیاتی انتخابات میں مہمند کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
53پولنگ سٹیشن انتہائی حساس،76 حساس ،65پولنگ سٹیشن نارمل قرار،انتخابات کے دوران 2213پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے
پیر 6 دسمبر 2021 17:11

(جاری ہے)
لوئر سب ڈویڑن یکہ غونڈ پولیس سٹیشن میں ڈی ایس پی یکہ غونڈ سرکل لیاقت خان اور ایس ایچ او قاسم جان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور ان سے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر شرکائ سے گفتگو میں ڈی ایس پی لیاقت خان نے بتایا کہ مہمند پولیس کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں 53پولنگ سٹیشنز کو انتہاء حساس ،76 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ 65 پولینگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔انتخابات کیلئے ضلع بھر میں2213 پولیس اہلکار تعینات ہونگے جن میں 1500 اہلکار پولنگ سٹیشنز اور باقی مختلف علاقوں اور چیک پوائنٹس میں تعینات ہونگے،انہوں نے کہا کہ حساس ترین پولنگ سٹیشن میں 10،حساس میں 8 جبکہ نارمل پولنگ سٹیشن میں 5اہلکار تعینات کیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپئین یا جیتنے کی خوشی میں ہواء فائرنگ سخت ممنوع ہوگی،اسکے علاوہ غلط بیانی،نازیبا الفاظ کا استعمال یا غلط وآل چاکنگ پر سختی سے پابندی ہوگی،ایک دوسرے کے پوسٹر ہٹانے یا لڑاء جھگڑا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواء ہوگی،انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن دفعہ 144کا نفاذ کیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی اور ریٹرننگ آفیسرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے اور کسی بھی قانونی خلاف ورزی کرنے والے کو سزا دینے کا مجاز ہوگا،انہوں نے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ الیکشن کمپیئن کے دورآن انے والے پولیو مہم ،کورونا اور میزل کمپیئن کے بارے میں عوام کو آگاہی دیں اور انکو تلقین کریں تاکہ ملک سے موذی امراض کا خاتمہ ہوسکیں۔اس موقع پر امیدواروں نے درپیش مسائل بیان کیے،ڈی ایس پی لیاقت خان نے تمام شرکائ پر زور دیا کہ الیکشن کے دوران باہمی تعاون اور بھاء چارے کا مظاہرہ کریں تاکہ الیکشن کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے انجام پاسکیں۔مزید اہم خبریں
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.