احسن اقبال نے کراچی گرین لائن میٹرو بس منصوبی" کا علامتی افتتاح کردیا
لیگی کارکنوں نے ناظم آباد 7نمبرگرین لائن ٹریک پرجانے کی کوشش کی جس پرانتظامیہ نے راستے بند کردیئے لوگ کراچی میں ناقص ٹرانسپورٹ میں دھکے کھاتے رہے ہیں۔سواتین سال میں بھی مکمل نہیں کیاجاسکا،رہنما ن لیگ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 9 دسمبر 2021 16:54
(جاری ہے)
یہ منصوبہ دسمبر2018میں مکمل ہوناتھا۔اس منصوبے کی تعمیرمیں تاخیرکی گئی کیونکہ یہ ن لیگ کامنصوبہ تھا۔
لوگ کراچی میں ناقص ٹرانسپورٹ میں دھکے کھاتے رہے ہیں۔سواتین سال میں بھی مکمل نہیں کیاجاسکا۔ہمیں خوشی ہے۔یہ حکومت ن لیگ کے منصوبوں پرتختیاں لگاتی رہی ہے۔آج ہمارے ساتھ ریاستی تشدد کیاگیاسیاسی کارکنان پرسیکورٹی ادارے نے تشدد کیا جس سے۔ایک کارکن زخمی ہوا۔مجھے خوشی ہے کہ اس افتتاح میں ہماراخون بھی شامل ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے سے یہ حکومت پولیس والا کام لے رہی ہے۔اس ادارے کوسیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ ریاست دہشت گردوں کے آگے بے بس نظرآتی ہے۔یہ صرف غیر مسلح سیاسی کارکنوں پرسارازورلگاتے ہیں۔میں پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں۔اگراب بھی میرالہوکراچی کی سرزمین پرگراہے تویہ میرے لیے فخرکی بات ہے۔میرا ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت عمل ہے۔ہم نے سندھ کی ترقی کاجوسفرشروع کیا۔اس حکومت نے تباہ کردیا۔ہم نے سکھرملتان موٹروے بنایا۔سکھرحیدرآباد منصوبہ بھی 2020میں مکمل ہوجاتا۔ اگراس پرکام نہیں روکا جاتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی معیشت کوہم نے بہتربنایا ہے۔میں سمجھتاہوں کراچی کوپانی بجلی صفائی اورامن چاہیے۔یہ چارچیزیں ہوں تویہ شہرشنگھائی بن سکتاہے۔ن لیگ کوووٹ نہیں ملا تھاپھربھی ہم نے اقتدارمیں آکرکراچی کاامن بحال کیا۔200سے زیادہ بند کارخانے دوباراشروع کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہوگا۔سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کوگرین لائن کے افتتاح کے لئے آنے کی ضرورت نہیں ۔جن کامنصوبہ تھا۔انہوں نے اس کاافتتاح انہوں نے کردیاہے۔ہم نے کراچی کے پانی کامسئلہ حل کرناتھا۔ہماری حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا۔ہم اس ٹریک پر اوپر نہیں جارہے تھے۔ہم کو آج افتتاح سے روکا گیا۔ہماری عورت کارکن تک کوماراہے۔تھوڑاساخیال کرناتھا۔ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.