
کراچی دھماکے کی جگہ پر کچھ روز قبل بھی ایک دھماکہ ہوا تھا: سعید غنی
پہلے ہونے والے دھماکے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد مکینوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز ایشو کیے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا انکشاف
کامران حیدر اشعر
ہفتہ 18 دسمبر 2021
20:13

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ سائٹ ایسوسی ایشن ان سے کس حیثیت میں کرایہ لیتی تھی۔
اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر میں جہاں جہاں بھی نالوں پر مکانات، دکانیں، بازار اور بلڈنگز ہیں ان کو ہٹایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفر علی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔ دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پختونخوا حکومت کا انقلابی قدم‘ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری
-
’’آپریشن دوارکا‘‘ بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے‘ محسن نقوی
-
صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
-
نوشہرو فیروز، ڈمپر کی کارکو ٹکر، 7 افراد موقع پرجاں بحق
-
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
-
ایک اور فالس فلیگ سکرپٹ، بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا بے نقاب
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت کے نتائج ہولناک ہوتے جا رہے ہیں، یو این
-
عرب ممالک صرف سیاسی ہی نہیں مالی مدد بھی کریں، انروا چیف
-
مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش
-
خواتین آبادی کا نصف لیکن خبروں میں نمائندگی ایک چوتھائی، رپورٹ
-
اقوام متحدہ میں مصروف عمل نوجوانوں پر دستاویزی فلم کی نمائش
-
افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2,200 سے زیادہ ہوگئی، لاکھوں متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.