
یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں، وفاقی وزیر شبلی فراز
کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا، 50افراد نے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا،لیکن مجھ پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے، وفاقی وزیر شبلی فراز کا بیان
دانش احمد انصاری
اتوار 19 دسمبر 2021
21:59

(جاری ہے)
انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو اسپتال پہنچانا تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں وہ خود محفوظ رہے ہیں لیکن ان کے گارڈ اور ڈرائیور دونوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
-
یو این چیف کی طرف سے انڈیا پاکستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی توہماری فوج نے عسکری تاریخ میں سنہراباب رقم کردیا
-
نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی
-
سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے
-
انڈیا کا غرور، امریکہ، اسرائیل اور یورپ کی آلہ کاری خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی
-
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
-
ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
ہم صدر ٹرمپ کاخطے میں امن کیلئے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
-
ثالثوں سے پاک بھارت کے درمیان بنیادی ایشو پر بات کی جائے ورنہ قوم میں مایوسیاں بڑھیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.