Live Updates

نوازشریف کی سزا سے متعلق وزیراعظم کا بیان، پیپلز پارٹی کا بھی ردِعمل آ گیا

اگر وزیراعظم کے لیول پر نوازشریف کی واپسی کا گلہ ہو رہا ہے تو ان کے پاس کوئی دلائل اور ثبوت ہوں گے،وزیراعظم کو بات جلد واضح کرنی چاہئیے کہ ان کو یہ اشارہ کہاں سے ملا۔قمر زمان کائرہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 دسمبر 2021 14:42

نوازشریف کی سزا سے متعلق وزیراعظم کا بیان، پیپلز پارٹی کا بھی ردِعمل ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے راستے بنائے جا رہے ہیں، یہ گلہ تو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے ہوتا ہے،اگر وزیراعظم کے لیول پر یہ گلہ کیا گیا ہے تو اس کے ان کے پاس کوئی دلائل اور ثبوت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو یہ بات جلد واضح کرنی چاہئیے کہ ان کو یہ اشارہ کہاں سے ملا۔

جبکہ سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف قسم کی افواہیں، قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، یہ ن لیگ کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنائی گئی ایک سکیم ہے کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے، اگر لندن میں نوازشریف کا سٹے قانونی بنیاد پر ختم ہو کیونکہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ ختم ہو چکا ہے،ویزے کے معیاد بھی ختم ہو چکی ہے،اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو ایسا نہیں لگنا چاہئیے کہ انہیں ڈیپورٹ کیا گیا ہے یا کسی مجبوری کے تحت واپس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تاثر پیدا ہونا چاہئیے کہ وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں واپس آئے ہیں، یہ تاثر وزیراعظم تک بھی پہنچانا ہو گا، ممکن ہے اندر خانے کچھ چل رہا ہو اس لیے وزیراعظم نے یہ بات کی ہے۔ایک شخص جس کی سزا سپریم کورٹ اور احتساب عدالت سے بھی ہوئی ہے، سپریم کورٹ سے جو سزا ہوئی اس کی اپیل مسترد ہو چکی ہے۔ اس سزا کو تو کوئی عدالت ختم نہیں کر سکتی۔ظاہر ہے یہ تاثر ن لیگ کے لیے مفید ہے مگر تحریک انصاف کے کارکنوں کو حوصلہ دینے کے لیے کی ہے،آگے حقیقت کیا ہے یہ نوازشریف بتا سکتے ہیں یا پھر عمران خان بتا سکتے ہیں۔

ہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان بھی اس معاملے میں بول اٹھے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اور نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق خبروں پر بھی بات چیت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی سزا کے خاتمے سے متعلق کہا کہ نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہوجائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات