Live Updates

وزیراعظم کی کھاد اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات

کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان نافذ کررہی ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 دسمبر 2021 16:50

وزیراعظم کی کھاد اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کھاد اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان نافذ کررہی ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح لائیواسٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں9211 سروس بحال کر دی گئی۔ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جلد سروس بحال کر دی جائے گی۔

زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی مکمل ہے، مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوگا، جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز کا افتتاح جلد کر دیا جائےگا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ زیتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی ہے۔

حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے نافذ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اعتماد کا نتیجہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات