
کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی دنیا کیلئے مثال بن گئی
ملک میں 15 کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 13 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی ویکسی نیشن کروائی
محمد علی
منگل 28 دسمبر 2021
23:34

Pakistan: Daily update on #vaccine doses administered
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) December 28, 2021
Total doses administered till now: 151.9 million
Doses administered in last 24 hours: 13.5 Lakh pic.twitter.com/DRTWq8aa40
بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کرونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی۔
(جاری ہے)
دوسری جانب منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار869 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 291 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
Pakistan: Daily update on #coronavirus cases
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) December 28, 2021
• 41,869 tests conducted in the last 24 hours
• 291 people tested #COVID19 positive
• Positivity Ratio is 0.69 %
• Number of deaths is 3
• Patients on Critical Care 636#DailyCovidUpdate pic.twitter.com/ixMDfAkEpg
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ملک میں کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کے 75 کیس بھی سامنے آگئے ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومیکرون کی33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
مزید اہم خبریں
-
بیروت پر آج پھر اسرائیلی حملہ
-
فرانس میں وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد سیاسی بحران
-
کشمیر: پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پہلی بار کوئی قانون ساز گرفتار
-
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فیصلہ
-
پاکستان ترکیہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر فیصل آباد میں قائم ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اکانومی میں باہمی تعاون بڑھایا جائے گا ،وفاقی وزیرجام کمال خان
-
وزارت تجارت کے اقدامات کی بدولت ملک میں تجارت کا فروغ ، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا حکومت پر اعتماد کا اظہار
-
پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
-
اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی مددکیلئے مزید 5 ملین ڈالر مختص
-
لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، مریم نواز اور شہبازشریف کو عوام کا دکھ نہیں ٹک ٹاک پوز کی فکر ہے، زلفی بخاری
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اورقازقستان کے نائب وزیراعظم مرات نورتیلو کے درمیان ملاقات، علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور قریبی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
ملتان میں 5 بچوں کی ماں کا 14 برس میں پائی پائی جوڑ کر بنایا گھر سیلابی ریلا بہا کر لے گیا
-
پاکستان نے امریکی کمپنیوں کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.