
سال 2021 میں کئی نمایاں شخصیات نے زندگی کی نئی اننگز شروع کی
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی 31 جنوری کو بلاول ہائوس کراچی میںدھوم دھام سے منعقد ہوگئی
بدھ 29 دسمبر 2021 14:26

(جاری ہے)
کلاسیکی موسیقی کا ایک بڑا نام استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے بھی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ۔
اداکارہ نور بخاری سے علیحدگی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا جیون ساتھی چنا ۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزار محمد سے شادی رچائی۔ ان کے مداح اچانک وائرل ہونیوالی شادی کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔معروف اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی ایک ہونے کا فیصلہ کیا ۔ ایک سال قبل منگنی کرنیوالے جوڑے نے سادہ انداز میں شادی کو ترجیح دی۔معروف اداکارہ جیا علی نے بھی شادی کا لڈو چکھ لیا ۔ جیا علی کو اپنے دور کی کامیاب اداکارہ تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے دیوانے تیرے پیار کے ، نو پیسہ نو پرابلم اور دیگر فلموں میں کام کیا ۔ جیا علی اور انکے خاوند عمران ادریس کی نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔اور اب ذکر سال کی سب سے بڑی شادی کا، ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز اور کیپٹن صفدرکے صاحبزادے جنید صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریبات دو ہفتے سے زائد جاری رہیں۔ مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں دل کے سب ارمان پورے کیے۔ خود گیت بھی گائے اور شادی کی سب رسمیں پوری کیں۔ شادی کی تقریبات میں دلہن سے زیادہ مریم نواز کی سج دھج کے چرچے رہے۔اسکے علاوہ ملالہ یوسف زئی ، ماڈل و اداکارہ غنا علی ، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر ، اداکار عثمان مختار سمیت دیگر شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
-
سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.