مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سلام

ہفتہ 1 جنوری 2022 21:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا سلام پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ہمارے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے ظالم بھارتی انتظامیہ نے بھرپور کوشش کی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی پی ڈی پی اور این سی کے کارکنان آرٹیکل 370 کی غیر قانونی تنسیخ کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آج سری نگر میں سڑکوں پر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محبوبو مفتی کا کہنا تھا کہ میں ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کو پورے ملک میں ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا ترانہ بجایا لیکن جب جموں و کشمیر کے لوگ اس کی بے اختیاری کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو وہ عدم برداشت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٴْرامن احتجاج کو منظم کرنے کی کوشش کرنے پر ہمیں 15ویں بار گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ سری نگر میں بھارت کا آج جہموریت کا جنازہ نکلا ہے یہ کونسی جہموریت ہے یہاں تو جہموریت کا جنازہ نکلا ہے، ہم چاہتے ہیں پینتتس اے تین سو ستر واپس آئے اور مسئلہ کشمیر حل ہو۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے مررہے ہیں اور ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے کشمیری قوم کا نقصان ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے 210 نوجوانوں کو شہید کیا ہے جس میں 5 خواتین اور 5 کم عمر بچے بھی شامل تھے۔