آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہونے کی امید جاگتے ہی کھوئی رٹہ میں امیدواروں کی لائن لگ گئی

جمعرات 6 جنوری 2022 23:12

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہونے کی امید جاگتے ہی کھوئی رٹہ میں امیدواروں کی لائن لگ گئی امیداروں نے لوکل سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کے بڑے بڑے دعوے بھی شروع کر دئیے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا ابھی کچھ پتہ نہیں کب ہونے ہیں ہونگے بھی یا نہیں اس بارے میںبھی ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن کھوئی رٹہ میں ہر روز 10 امیدوار میدان میں آ جاتے ہیں اور مسائل حل کرنے کے ایسے دعوے کرتے ہیں جیسے وہ بلدیاتی الیکشن جیت کر آگئے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے جس کی طرف نہ تو کوئی توجہ دیتا ہے اور نہ ہی کوئی آواز اٹھاتا ہے عوامی مسائل حل کرنے کا دعوی کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ پہلے مہنگائی جیسے بڑے مسئلہ کے خلاف آواز اٹھائیں اور عوام کو ریلیف دلوانے مین اپنا کردار ادا کریں۔