پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر دی گئی
قومی سلامتی پالیسی کا اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے لیکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہئیے۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 14 جنوری 2022
12:23
(جاری ہے)
ہرنئی حکومت کوپالیسی پرردوبدل کااختیارحاصل ہو گا جبکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی قومی سلامتی پالیسی کی وارث ہو گی اور ہرمہینے حکومت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کوعملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
ومی سلامتی پالیسی میں 2 سوسے زائدپالیسی ایکشن وضع کئے گئے ہیں ، پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصورہو گا ، خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سےتجارت پالیسی کابنیادی نقطہ ہے جبکہ ہائبرڈوارفیئربھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کوبڑھانےکی حکمت عملی دی گئی ہے ، کشمیرکوپاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قراردیاگیاہے ، مسئلہ کشمیرکاحل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پالیسی میں بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑاچیلنج قراردیا گیا ، شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیاز ہیومن سکیورٹی کے اہم عنصر ہے۔ ایران سے معاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بڑھانے کا اختیارحکومت وقت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈگورننس،سیاسی استحکام ،فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی گئیں، ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھی ہیں، پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیارکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی سلامتی پربہت بحث ہوئی، پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں،جوبنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں۔ قومی سلامتی پالیسی کا اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے لیکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہئیے۔مزید اہم خبریں
-
پیمرا کا جیو نیوز کیس پر سخت فیصلہ؛ غفلت کے مرتکب ملازمین پر تاحیات پابندی
-
عمرہ ویزوں کی آڑ میں جسم فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب
-
اسپین کو رواں سال 10 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع
-
امریکہ سے مفرور پاکستانی شہری قطر سے گرفتار، میگا فراڈ کا الزام
-
ڈیرہ غازی خان میں باپ نے 11 سالہ بیٹی شادی کیلئے بوڑھے شخص کو 15 لاکھ میں بیچ دی
-
اسلام آباد میں سکیورٹی سپروائزر کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ
-
دہلی سے لاہور تک: سڑکوں اور شہروں کے بدلتے نام اور نظریاتی پوزیشننگ
-
علیمہ خان نے پارٹی کارکنوں اور قیادت کو آر یا پار اسٹریٹ موومنٹ کیلئے فائنل کال دے دی
-
ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، امریکہ کے تازہ فضائی حملے
-
ملک بھر سے 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز امریکی ریزیڈنسی پروگرامز کیلئے منتخب
-
ہر وزارت میں مبینہ کرپشن یا بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
پاکستان میں ماحولیاتی ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.