
’عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے، اسی سال مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے‘
وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دینے کا اعلان
دانش احمد انصاری
اتوار 16 جنوری 2022
20:20

(جاری ہے)
ماضی میں قوم کےپیسوں سےعیاشی کی گئی مگراب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے، لیکن وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔
مزید اہم خبریں
-
غیرت کے نام پر قتل خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، بیٹی کی 'سزا' درست قرار دیدی، ملزمان کی رہائی کا مطالبہ
-
میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
-
جرمنی نے درجنوں عراقی شہریوں کو ملک بدر کر دیا
-
بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات
-
بابوسر ریسکیو آپریشن مکمل، 250 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل، 10 سے 15 تاحال لاپتہ
-
پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
-
راولپنڈی برساتی نالے میں بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا
-
عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.