محمد احسن انتو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے فعال علمبردار تصور کئے جاتے ہیں‘چوہدری اکبر ابراہیم

منگل 18 جنوری 2022 23:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ وسول ڈیفنس چوہدری اکبر ابراہیم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن انتو کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ محمد احسن انتو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے فعال علمبردار تصور کئے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ قابض ہندوستانی فورسز کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں، اسلامی ممالک یو این کی کشمیر بارے قراردادوں پرعملدرآمد کرانے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

ہندوستان کو جان لینا چاہیے کہ انسانی تاریخ کی بدترین ظلم سے کشمیریوں کی آواز اور ان کے حق خود ارادیت کو زبردستی دبایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان 9 لاکھ فوج سے ظلم کررہا ہے،جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت ظلم وتشدد کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ہم بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر جاری مظالم کو رکوانے کے لئے عالمی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انھوں نے محمد احسن انتو، خرم پرویز اوت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کی فوری طور پر رہائی کا بھرپور مطالبہ کیا ہے۔