Live Updates

الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پرویز خٹک

پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی، وزیر دفاع پرویز خٹک کی مہنگائی میں مسلسل اضافے پر وضاحت

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 20 جنوری 2022 20:45

الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پرویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20جنوری 2022) الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی، وزیر دفاع پرویز خٹک کی مہنگائی میں مسلسل اضافے پر وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی غلطیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ہیں۔صوابی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے عہدے سے نا انصافی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ویلیج کونسل کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھبرانا نہیں، مہنگائی عمرآن خان کی غلطی نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ عمران خان غریب عوام کو ریلیف دے رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مئی 2021 کے بعد گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی تھی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئی تھیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات