سندھ کے قوم پرستوں کو یہ ٹاسک دیاگیاہے کہ مہاجر اور سندھیوں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جب تک ایک مہاجر بھی زندہ ہے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے اور سندھو دیش کے حامیوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،کنوینر ایم کیو ایم پی پی پی کی قیادت ماضی میں بھی اور آج بھی پاکستان کی سا لمیت اور حب الوطنی کیلے خطرہ ہیں،ٹنڈوالہیار میں آپریشن بند کیا جائے،پریس کانفرنس

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:08

سندھ کے قوم پرستوں کو یہ ٹاسک دیاگیاہے کہ مہاجر اور سندھیوں کے درمیان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے مر کز بہادرآباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سال سے تواتر سے سب کو بتا رہے ہیں کہ پی پی پی 1970 کے ایجنڈے جس کے تحت ملک توڑا تھا اسی پر عمل پیرا ہیں اور اس ہی پر سیاست کررہی ہیں آج ہم یہا ں پریس کانفرس کررہے ہیں اور وہاں ٹنڈو الہیار میں ہماری مائوں، بہنوں پر لاٹھی اچارج اور شیلنگ کی جارہی ہیں، ایک مہاجر نوجوان ایم کیو ایم کا کارکن اور چھ معصوم بیٹیوں کے واحد کفیل با پ کو کمراہ عدالت میں پولیس کی پشت پناہی سے قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں نے شہید کردیا ،نام نہاد قوم پرستوں کا ٹاسک ہی یہی تھا کہ سندھ میں آباد مہاجر اور سندھیوں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے اور سندھ فسادات کی لپیٹ میںرہے،اگرایوان اور عدالتیں ہمارے معاملے سے لاتعلق ہیں تو ہمارے پاس واحد حل عوام رہ جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہناتھا کہ مقتول کے دوست احباب اور لواحقین کے گھروں پر پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں ،ہم پہلے بھی پریس کانفرس کرکے بتا چکے تھے کہ خلیل الرحمن خانزادہ کی جان کو پولیس اور قوم پرستوں کی جانب سے خطرہ لاحق ہیں اور بد قسمتی سے ہماری بات صحیح ثابت ہوئی ، ہمیں بتایا جائے کیا احتجاج کو پاکستان کے قانون میں دہشت گردی سمجھا جاتا ہیں ، لواحقین اور دوست احباب پر دہشت گردی کی ایف ائی آر کاٹی گئی اور جنہوں نے قتل کیا ، سہولت فراہم کی اور جو مفرور ہیں انکے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں مارے جارہے۔

آج کے دور میں پولیس الذوالفقار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس شہر کراچی کی پولیس اور ڈاکودونوںاسی شہر سے ہے کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے اور سندھ حکومت ڈاکووں کی سہولت کار بنی ہوئی ہیں تاریخ گواہ ہے پی پی پی کی قیادت ماضی میں بھی اور آج بھی پاکستان کی سا لمیت اور حب الوطنی کیلے خطرہ ہیں ،14 سالوں میں پی پی پی حکومت نے سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ اور پاکستان کو لوٹ لیا ہیں ہمیں بھی بتایا جائے کہ پاکستان کوپالنے والے شہر کراچی پر ایسی جماعت کو مسلط کرکے پاکستان کو لوٹنے کی آزادی کیوں حاصل ہیں،2013 میں بلدیاتی نظام لایا گیا پھرترامیم کی گئی اور جب ایم کیو ایم اس کالے قانون پر احتجاج کرتی ہیں تو ایم کیو ایم کے بینرز پر پابندی ہیں پولیس اور دیگر ادارے بڑی مشکل اور محنت سے ڈھونڈ کر ایم کیو ایم کے بینرز اتاردیتے ہیں ۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ اگر آپ اس ظلم میں بھی ظالم کے ساتھ نظر آئینگے تو ہم اپکے ساتھ کیسے کھڑے ہوسکتے ہیں زرداری صاحب کی جیب پاکستان کی سا لمیت سے زیادہ بڑی نہیں ہوسکتی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوالہیار میں آپریشن بند کیا جائے اور قوم پرستوں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھو دیش کے حامی قوم پرستوں کے سامنے مضبوط دیوار ہیں اور جب تک ایک مہاجر بھی زندہ ہیں نہ اس ملک پہ آنچ آنے دینگے اور نہ ہی سندھو دیش کے حامی قوم پرستوں کو کامیاب ہونے دینگے ۔ اس موقع پرا نکے ہمراہ سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان ، ڈپٹی کنونیرکنورنویدجمیل ، ڈپٹی کنونیر وسابق مئیر وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔