
30 جنوری کو پی ایس پی ملک میں خاموش انقلاب کی بنیاد ڈالے گی،مصطفی کمال
احتجاجی مارچ سے ہم یا تو سندھ کے حقوق کے کر اٹھیں گے یا پھر موت کو گلے لگائیں گے، ظلم پر خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے
ہفتہ 22 جنوری 2022 23:15

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے سیاہ بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف 30 جنوری 2022 بروز اتوار وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کے سلسلے بلدیہ ٹاؤن کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے۔ کراچی سے کشمیر تک عوام کے پاس اب پی ایس پی ہے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 13 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو این ایف سی کی مد میں 10242 ارب روپے ملے، سندھ انسانوں کے رہنے کے لائق بدترین جگہوں میں شامل ہے۔ سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے، ایڈز، غذائی قلت سے مر رہے ہیں، 70 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کارکنان گھر گھر پہنچیں اور رائے عامہ کو ہموار کریں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان گھر گھر جائیں اور مسئلے کے حل کیلئے لوگوں کو ہمارا ساتھ دینے پر آمادہ کریں۔ یہ ہر کراچی والے کی نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ عوام اپنے حقوق کے لیے صرف ایک دن کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ظالم کو واضح پیغام دیں۔#مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں اسلام مخالف ریلی میں چاقو حملہ کرنے والے افغان شہری کو عمر قید کی سزا
-
پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
-
دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
-
عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
-
پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
-
اسرائیل ہرگز امن نہیں چاہتا‘ حملوں کی محض مذمت کافی نہیں اب راستہ روکنا ہوگا، وزیرخارجہ
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘مریم نوازشریف
-
حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
-
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
-
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
-
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطرسے ملاقات میں اظہارِیکجہتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.