
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا گیا
صوبہ سندھ میں 52 فیصد بچے جن میں سے 58 فیصد لڑکیاں ، تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں،اقوام متحدہ
پیر 24 جنوری 2022 12:15

(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے، اسکول جانے سے محروم افراد کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے اور یہ تعداد پاکستان کو دنیا میں آئوٹ آف اسکول بچوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر کھڑا کردیتی ہے۔
ملک بھر میں 5 سے 9 سال کی عمر کے 50 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، جبکہ 10 سے 14 سال کے 1 کروڑ 14 لاکھ بچے رسمی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں 52 فیصد بچے جن میں سے 58 فیصد لڑکیاں ہیں، تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں، بلوچستان میں 78 فیصد بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔دنیا بھر کے ممالک میں کل بجٹ کا تقریبا 15 سے 20 فیصد اور جی ڈی پی کا 4 فیصد حصہ تعلیم کے لیے مختص کرنے پر زور دیا جاتا ہے، تاہم پاکستان میں جی ڈی پی کا صرف 2.30 فیصد حصہ تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے جو خطے میں سب سے کم بجٹ ہے۔اس تعلیمی بجٹ کا بھی 89 فیصد حصہ اساتذہ اور تعلیمی عملے کی تنخواہوں پر خرچ ہوتا ہے، صرف 11 فیصد بجٹ تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے لیے بچتا ہے جو ملک میں تعلیم کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.