سرگودھا‘ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کیخلاف جاری مہم میں خاتون اشتہاری سمیت مزید 30ملزمان کو گرفتار

جمعرات 27 جنوری 2022 12:47

سرگودھا‘ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کیخلاف جاری مہم میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سرگودھا میں مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف جاری مہم میں خاتون اشتہاری سمیت مزید 30ملزمان کو گرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی نے اشتہاری مجر مان اللہ دتہ، مسماة شاہ بانو جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی نے ملزم محمد عادل، تھانہ ساجد شہید نے ملزم محمد ذیشان، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے ملزم محمد رمضان، تھانہ بھیرہ پولیس نے ملزمان محمد اشرف، محمد یعقوب، نذر محمد، خالد محمود، تھانہ میانی پولیس نے ملزمان ذوالفقار، محمد خورشید، تھانہ کوٹمومن پولیس نے ملزمان غازی خان، مومن خان، دلاور خان، انور خان، سرور خان، نور اللہ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ملزم مطیع اللہ، تھانہ میلہ پولیس نے ملزمان مطیع اللہ، آصف، شہباز، تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے ملزمان داؤد، شیر افضل، تھانہ جھاوریاں پولیس نے ملزم سجاد، تھانہ ساہیوال پولیس نے ملزمان تصور، خبیب کو گرفتار کرلیا اور اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی۔