سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

پیر 28 فروری 2022 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے اپیل کے ساتھ دستاویزات منسلک کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر ذوالفقار کے خلاف بدین میں دہشت گردی دفعات کے تحت 4 مقدمات درج تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیس میں شریک ملزمان کی تعداد 52 سے زائد ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا۔ مقدمات میں ذوالفقار مرزا پر قتل کی کوشش، جلا گھیرا کے الزامات تھے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا اور دیگر کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا۔