ذوہیب قریشی کے فرار ہونے کے مقدمے میں ایس ایس پی ایسٹ کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

پیر 21 مارچ 2022 16:23

ذوہیب قریشی کے فرار ہونے کے مقدمے میں ایس ایس پی ایسٹ کو تین روز میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) کراچی کی مقامی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں قیدی ذوہیب قریشی کے فرار ہونے کے مقدمے میں ایس ایس پی ایسٹ کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا منگی اغوا کیس میں قیدی ذوہیب قریشی کے فرار ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحقیقات مکمل نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس ایس پی کو تحقیقات مکمل کرنے کی آخری مہلت دیدی۔ عدالت نے ریمارکس دییئے کہ تحقیقات مکمل نہ کی گئی تو زمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

دو ماہ گزر جانے کے باوجود تحقیقات مکمل کیوں نہیں کی گئی۔

تحقیقات میں تاخیری ملزمان کو فائدہ پہچانے کے مترادف ہے۔ اگر تین روز میں ملزمان کے خلاف چالان پیش نہ کیا گیا تو ملزمان کی دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیں گے۔ پولیس کے مطابق کیس میں اب تک چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان میں ہیڈ کانسٹیبل محمد نوید، ہیڈ کانسٹیبل نایاب احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس،کانسٹیبل حبیب ظفر اور عمر فاروق شامل ہیں۔

مدعی مقدمہ اے ایس آئی خالد بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ اے ایس آئی خالد نے خود کو اور دیگر ملزمان کو بچانے کے لئیے مدعی مقدمہ بن گیا تھا۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ مدعی خالد واقعہ میں ملوث تھا۔ زوہیب قریشی کو اہل خانہ سے ملاقات کے لئیے بھی ملزم خالد بھیجا کرتا تھا۔ مذکورہ ملزمان کی ڈیوٹیاں بھی خالد ہی لگایا کرتا تھا۔ ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔