شہبازشریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی

متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے حکومت کی آئینی تبدیلی عمل میں آئی، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 اپریل 2022 21:42

شہبازشریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی، متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے حکومت کی آئینی تبدیلی عمل میں آئی، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔

انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ اللہ تعالٰی ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔ واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہبازشریف کو174 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عہدے کا حلف اور گارڈ آف آنرز لینے کے بعد آج باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہبازشریف نے افطار ڈنر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑا مصروف دن گزارا ہے، معاشی معاملات پر بریفنگ لی ہیں، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں، اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، 3 بڑے چیلنجز میں مہنگائی، بےروزگاری اور معیشت ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، انتقامی سیاست نہیں کریں گے، مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، سابق حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے معاشی ٹیم کے اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ فوری عوامی ریلیف کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تجاویز مرتب کی جائیں، رمضان بازار کی مانیٹرنگ سخت کی جائے، قومی اور عوامی مفادات کے ساتھ آگے بڑھنا اولین ترجیح ہے۔