
’’ عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کا فیصلہ 5 جنوری کو لاہور میں ہوا تھا‘‘
آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے نیازی کو بھگانے کا فیصلہ کیا، بلاول بھٹو نے کہا تھا استعفیٰ دو، اسمبلی توڑ کرہمارامقابلہ کرو، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کابیان
دانش احمد انصاری
جمعہ 15 اپریل 2022
08:03

(جاری ہے)
سعیدغنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے27 فروری کو تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کیا تھا نالائق نیازی کو چیئرمین پیپلزپارٹی کی بات سمجھ نہیں آئی تھی عمران خان کاکردارسلیکٹڈسے شروع ہوا رجیکٹڈ پر ختم ہوا۔
دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک اشارے پر 125 ارکان اسمبلی نے استعفے امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو ایم این ایز کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو تو دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا۔ان کا کہنا تھا کہ آج 125 ممبران اسمبلی نے عمران خان کے ایک اشارے پر استعفی امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارا، یہ غیر معمولی کنٹرول اور مقبولیت کا بے مثال مظاہرہ ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123اراکین کے استعفوں کو منظور کرلیا ہے۔اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی قرارداد منظور
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.