
2023میں عام الیکشن صاف وشفاف کراکر عوام جسکو بھی منتخب کرینگے حکومت اس کے حوالے کردینگے،وفاقی وزیر اسرار ترین
بدھ 27 اپریل 2022 00:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے اور نہ حکومت فوری تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ کریگی عوام پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں پیٹرول کی قیمت پر حکومت ٹارگیٹیڈ سبسڈی جاری رکھی گی انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں بجلی کی پیداوار میں کائی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ جو پاورز پلانٹ ہمارے پاس موجود تھے انھیں بھی بند رکھا گیا جسکی وجہ آج ملک بھر میں 8سے 10 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے وزیر اعظم نے فوری طور پر وزارت توانائی کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ مئی تک لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی لاکر عوام کو اس عذاب سے نکالیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی لانے کیلئے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کے پرائیسز رعائتی نرخ پر موجود ہیں عوام اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے ساڑے تین کے مسائل کو حل کرنے میں عوام ہمیں کچھ وقت دیں حکومے کی نیت ٹھیک ہے جلد ہی عوام بڑی تبدیلی محسوس کرینگے انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک اور صوبے کے بہتر مفاد میں حکومت میں شامل ہوئی ہے عوام کو اپنے مسائل سے غرض ہے وہ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں اور بنیادی مسائل تعلیم صحت پانی روزگار سے محروم ہیں ہماری حکومت ہر صورت ان مسائل کو حل کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان انتظار کریں اسلام آباد کو بند کرکے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ملک پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے حکومت عمران خان کو باور کرانا چاہتی ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کرکے جتنی جلد ممکن ہوسکے ملک میں نگراں سیٹ لاکر عام الیکشن کیلئے روڈ میپ دی گی س حوالے سے انھیں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک دھرناسیاست کی کسی صورت متحمل نہیں ہوسکا ہر دو تین سال بعد الیکشن ہوتے رہے تو اس سے ملک میں جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور دنیا میں بھی پاکستان کا کوئی اچھا امیج نہیں جائیگا کیونکہ عالمی دنیا پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ملک میں سیا سی انتشار کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اس سے تیسری قوت کو بھی موقع مل سکتا ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اسکی بقاء ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے اگر ہم نے ائین پر عمل کیا تو ملک ترقی میں زمین سے اسمان پر چلا جائیگا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 258 کے تمام مسائل کا حل چاہتا ہوں عید بعد مسائل جاننے کیلئے اپنے حلقے کا دورہ کرکے اس سے آگاہی لینے تفصیلی وزٹ کرونگا

مزید قومی خبریں
-
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.