ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس کھڑی ہیں،پاک فوج کے ہوتے ہوئے ایل اوسی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:57

ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس کھڑی ہیں،پاک فوج کے ہوتے ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نےکہا ہےکہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس کھڑی ہیں،پاک فوج کے ہوتے ہوئے ایل اوسی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا،پاک فوج کے حوصلے، جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے وڈیو پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو یاد رکھیں گے،آزادکشمیر کے مہاجر کیمپس میں مزدوروں کے ٹھہرنے کا انتظام کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے،پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔