ّ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پاکستانی قوم کی بقاء خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سلیم گوگا

اتوار 1 مئی 2022 18:05

) اوکاڑہ ( آن لائن )جماعت اسلامی یوتھ ضلع اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر سلیم گوگا نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق پاکستانی قوم کی بقاء خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں بلکہ اقوام عالم میں حق و صداقت اور دین اسلام کا پیغام پہنچا رہا ہے ایسی شخصیات روز بروز پیدا نہیں ہوتیں اس لئے ہمیں انکی قدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دست بازو بنناچاہئے تاکہ طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور دین اسلام کی آبیاری بہتر انداز سے ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے ورکز سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بجلی اورگیس کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر ایک اور بڑا ظلم کیا جا رہاہے ، حکمران نہیں چاہتے کہ غریب عوام خوشی سے اپنی زندگی جی سکیں ،جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ میں بلدیاتی الیکشن میںہر سیٹ اور ہر حلقہ میںاپنا امیدوار میدان میں اُتارے گی