بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
جمعہ 13 مئی 2022 21:40
(جاری ہے)
عالمی برادی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور بھار ت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکنا چاہیے۔
اس سلسلے میں اندرون اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنی بھرپور آواز دنیا کے ایوانوں تک بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مظفرآباد میں امبور کے مقام پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء وارث علی گیلانی کی جانب سے عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ جب میں نے صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو عہد کیا تھا کہ میں کسی صوبے یا ریاست کا نہیں بلکہ آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں اور ہم آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے اور یہاں سے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کیے اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر دنیا کی توجہ مبذول کروائی۔ بعد ازاں میں نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی اور او آئی سی کشمیر کنٹیکٹ گروپ سے بھی خطاب کیا۔ جس میں او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی بھرپور مذمت کی اور مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ اسی طرح میں گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں او آئی سی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر جدہ کا ددورہ کیا جس میں میں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسی طرح میں جدہ میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر و سعودی عرب کے سابق وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کر کے آزاد کشمیر میں تعمیرو ترقی خصوصاً تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کا آزاد کشمیر پرحملے کا بیان سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے کیوں کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے ، وہ بوکھلاہٹ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں ۔ لہذا انٹر نیشنل کمیونٹی بھارت کو اس کے مکروہ عزائم سے باز رکھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.