وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم اتھارٹی کو فعال بنانے سمیت قلیل اور طویل المدتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 14 مئی 2022 23:22
(جاری ہے)
ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
سیاحوں کے آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ قیام کے لیے جدید طرز کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ سمر اور ونٹر ٹورازم کے لیے الگ الگ پلان مرتب کرنا ہوں گے، ٹورازم کوریڈور میں بہتری کے لیے اس کا از سرِ نو جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزیراعظم نے محکمہ سیاحت کے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ سیاحوں کی دلچسپی کے لیے اچھی رہائش، آرگینک فوڈز، ایڈونچر ٹورازم، واٹر سپورٹس، سفاری پارکس، ہارس رائیڈنگ کلب، ہائیکنگ ٹریک، میوزیم، مذہب کے حوالے سے نایاب کتب پر مشتمل تاریخی لائبریری اور ڈیجیٹل آرکائیو بنائی جائے جہاں کشمیر کی تاریخ کا مکمل پس منظر موجود ہو۔ سیاحتی مقامات پر فوری سہولیات کے لیے ٹینٹ ویلجز اور کنٹینر واش رومز بنائے جائیں۔ ٹوریسٹ انٹری پوائنٹس پر گیٹ بنائے جائیں اور تمام انٹری پوائنٹس سے آگے ٹول پلازے قائم کیے جائیں۔ تمام سیاحتی علاقوں میں معززین علاقہ کی سرپرستی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جنہیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹر کریں۔ کمیٹیاں سیاحوں کو اپنے علاقہ میں ویلکم کریں اور سیاحوں کو مکمل گائیڈ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھرپور معاونت فراہم کریں تاکہ ہماری مہمان نوازی کی روایت مستحکم ہو۔ باہر سے آنے والے سیاحوں کو یہاں کی روایات اور کلچر سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹوریسٹ پولیس کو ایمرجنسی پولیس کا درجہ دے کر مزید مستحکم کیا جائے تاکہ یہ پولیس سیاحت کے فروغ میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکے۔ مظفرآباد شہر کے ارد گرد دریائوں پر واٹر سپورٹس شروع کی جائے اور دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں فوڈ سٹریٹس قائم کی جائیں تاکہ سیاح ان مقامات پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیکٹ ٹونی عشائی کے ہمراہ بنجوسہ، گنگا چوٹی اور دیگر سیاحتی مقامات کا وزٹ کر چکے ہیں اور اس پر مزید کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے عید الفطر کے موقع پر آزاد کشمیر آنے والے سیاحوں کو مشکلات کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو فی الفور حل کرنے کی بھی ہدایت کی جس پر وزیر سیاحت نے وزیراعظم 10 روز میں سیاحت کا مربوط پلان مرتب کر کے پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.