یاسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پر جعلی مقدمات کے خلاف ڈپٹی کمشنر آ فس سے ہٹیاں بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 19 مئی 2022 13:53

یاسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پر جعلی مقدمات کے خلاف ڈپٹی کمشنر ..
جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی کی زیر صدارت ممتاز کشمیری حریت رہنماء یسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پر جعلی مقدمات کے خلاف ڈپٹی کمشنر آ فس سے ہٹیاں بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایس پی ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر تحصیلدار راشد خان ضلعی انتظامیہ، صحافی، انجمن تاجران، وکلاء ، سول سوسائٹی، طلباء سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

ریلی میں موجود شرکاء نے بھارتی ظلم و جبر اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کیجانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں اور جھوٹے کیس بنائے جانیکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،شرکاء ریلی کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف شدید الفاظ میں نعرہ بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں شامل شرکاء کی بڑی تعدا د نے حریت رہنما یسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی ریلی میں شامل شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر حریت رہنما یسین ملک اور مظلوم کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی میں شامل مظاہرین کا اقوام متحدہ اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے انتہا کر رہا ہے۔ ریلی میں شامل مظاہرین نے حریت رہنماوں کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ایس پی اور سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی گرفتاری ہندوستان کا بزدلانہ اقدام ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

کشمیری اور پاکستان کے لوگ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کی جانب سے حریت رہنما یسین ملک پر جعلی مقدمات کا نوٹس لے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کی کال پر حریت رہنما یسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستانی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک انجمن تاجران، صحافی، سول سوسائٹی، طلباء ، ضلعی انتظامیہ اور لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدائے تحریک آزاد کشمیر کیلئے دعا بھی کی گئی۔