بھارتی پولیس نے سرینگر سے دو نوجوان گرفتار کر لئے

پیر 23 مئی 2022 11:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر شہرسے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو شہر کے علاقے چھانہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔زیر تسلط علاقے میں بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو( ایک اصطلاح جو مودی حکومت نے کسی بھی کشمیری کو گرفتار کرنے کے لیے وضع کی ہے )چھانہ پورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔