مظفرآباد‘ روشن پٹن کلاں کے زیر اہتمام پی ایچ یو کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر اور اس کی تعمیر میں ہونے والی خرد برد کے حوالہ سے احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 مئی 2022 13:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) روشن پٹن کلاں کے زیر اہتمام پی ایچ یو کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر اور اس کی تعمیر میں ہونے والی خرد برد کے حوالہ سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت روشن پٹن کلاں کے زمہ داران عاطف رشید اسد الیاس اشفاق عباسی مجتبیٰ عاشمی فیصل عباسی ملک تنویر عامر ریاض ملک شکیل اور دیگر کر رہے تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ 2005 کے خوفناک زلزلہ میں بی آیچ یو پٹن کلاں کی عمارت معحزانہ طور پر بچ گئی تھی مفاد پرست مقامی ٹھکیدار نے صحیح سلامت بلڈنگ کو ڈی مالش کرواکے مٹیرل بیچ دیا یہ کیہ کے کہ بی ایچ یو کو ازسر نو تعمیر کیا جائیے گا مگر 17 سال گزرنے کے باوحود ابھی تک بلڈنگ دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مظفرابار کے ہسپتالوں میں لے جانا پڑتا ہے سیریز مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں ڈسپرین کی گولی لینے کے لیئے مظفراباد 15 سو روپے گاڑی کا کرایا خرچ کرکے جانا پڑتا ہے مظفراباد کی ہسپتالوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کی خاطر ایک ہونا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد سے بی ایچ یو کی بلڈنگ کی عدم تعمیر کے خلاف ڈی سی ایبٹ اباد کے دفتر کے بائر احتجاجی دھرنا دیں گے اس کے لیے دستخطی مہم کا اغاز کر دیاگیا ہے اب ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اب ہمیں اپنے حقوق چھین کر لینا ہوں گے علاقہ کے بہتر مفاد میں ہم سب ایک ھیں بی ایچ یو کی بلڈنگ کی ادھوری تعمیر میں خرد برد کی مکمل تحقیقات کروائیں گے علاقہ کے قومی مفاد میں پارٹیوں کو بالا تاک رکھتے ہوئے اس جہدوجہد میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

بی ایچ یو کی عدم تعمیر اور فنڈز میں خرد برد کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرہ سے سرکل بکوٹ اور ازاد کشمیر کے سینئر صحافی حاجی محمد لطیف اعوان نے کہا کہ علاقہ کے بہتر مفاد میں یک جان ہونا ضروری ہے اپ کی اواز ارباب اختیار تک پہنچانا میرا فرض ہے میں اپ کے ساتھ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی طرح اپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا قومی منصوبہ جات کی فوری تعمیر علاقہ کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے سعودی عرب میں مقیم اورسیز پاکستانی سردار وقار عباسی نے علاقے کی تعمیر کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جانی مالی تعاون کرنے کو تیار ہوں اپ کی جہدوجہد کے ساتھ اپنی اواز کو ملاکر علاقہ کے بہتر مفاد کے لیے کام کروں گا۔