یاسین ملک کی جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمات میںٹاڈا عدالت میں پیشی

مقدمہ میں قانونی معاونت کی پیش کش مسترد‘یقین ہے بھارتی عدلیہ مودی کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ‘یاسین ملک

منگل 24 مئی 2022 13:20

یاسین ملک کی جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمات میںٹاڈا عدالت میں پیشی
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کے خلاف 1987اور 1988میںقائم کئے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے آج سرینگر کی ٹاڈا عدالت میںویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے اس موقع پر اپنے وکلاء ایڈووکیٹ میر عرفی، ایڈووکیٹ بشیر صدیق اورایڈووکیٹ غلام نبی شاہین سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمہ میں دفاع نہ کرنے کے دلی کی این آئی اے کی عدالت میںاختیار کئے گئے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام نبی شاہین نے بار کی جانب سے انہیں ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم کئے گئے مقدمہ میں قانونی معاونت کی پیش کش کی تاہم محمد یاسین ملک نے بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیںانکار کر دیا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی عدلیہ مودی کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔