28 مئی تاریخ ساز دن ہے جس دن پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا گیا‘مولانا ملک ضیاء الحق

بدھ 25 مئی 2022 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق نے کہا کہ 28 مئی تاریخ ساز دن ہے جس دن پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا گیا جس کے 22 سال مکمل ہونے پر امسال بھی یہ دن ملک بھر میں یومِ تکبیر پورے جوش وخروش اور قومی جذبہ سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 28 مئی یوم تکبیر ہر سال 28 مئی 1998 کو پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر یہ یادگار دن یوم تکبیر کے نام سے منایا جا ہے امسال بھی یہ دن پورے جوش وخروش اور قومی جزبہ سے منایا جائے گا۔

کیونکہ اس دن پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔ مولانا ملک ضیاء الحق نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں 28 مئی 1998 کو پاکستان میں بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کئے گے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد گار دن کے طور پر منایاجا رہا ہے۔