
اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کا تاثر درست نہیں، وفاقی وزیر قانون کی پریس کانفرنس
جمعہ 27 مئی 2022 16:53

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا نہ ہی اس حکومت کی یہ پالیسی ہے،ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،ہم تارکین وطن کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینے کیلئے آئینی ترمیم لا رہے ہیں، عمران خان اگر تارکین وطن کیلئے درد دل رکھتے ہیں تو اسمبلی میں آئیں اور اس معاملہ پر حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے کچھ تکنیکی مسائل موجود ہیں جن کا تعین کیا جا رہا ہے،فوری انتخابات کرانے ہیں تو اس میں الیکٹرانک ووٹنگ ممکن نہیں ہے ،الیکشن کمیشن نے بھی کہا تھا کہ جب ملک میں اے ٹی ایم استعمال کرنا یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ استعمال کرنا مسئلہ ہے تو ای وی ایم اتنا آسان نہیں ۔ وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ نیب قانون میں تیس دن تک ٹرائل مکمل کرنے کا قانون درست نہیں تھا،احتساب عدالت میں ایک سال تک ٹرائل مکمل کرنے کی قانون میں ترمیم کی گئی ہے،ریٹائرمنٹ کے بعد ججوں کو نیب کورٹ میں بھاری تنخواہ کے ساتھ تقرر کرنا درست نہیں ہے،ہم نے متعلقہ ہائی کورٹس کو اختیار دیا ہے کہ وہ احتساب عدالت کا جج لگائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے وطیرہ بنا رکھا تھا کہ جس کو بدنام کرنا ہوتا تھا اس کیخلاف پریس ریلیز جاری ہوتی تھی ،ہم نے نیب تفتیش کو خفیہ رکھنے کا قانون بنایا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ توشہ خانہ کیس ہو، رنگ روڈ پراجیکٹ ہو یا براڈ شیٹ اسکینڈل ہو نیا نیب قانون سب پر لاگو ہوگا،نیب قانون کو کسی کی کردار کشی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، سینیٹ میں نیب قانون میں ترامیم پر پی ٹی آئی نے مخالفت کی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ خامی کہاں ہے،سینیٹ نے نیب قانون میں ترامیم کو منظور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے چلے گئے لیکن تنخواہیں لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال دو جون کو فارغ ہو رہے ہیں، نئے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔\932
مزید اہم خبریں
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.