یاسین ملک کو سزا،صدرآزاد کشمیر کی مذمت، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
یاسین ملک کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لئے کوششوں پر سزا وار ٹھہرایا گیا،عمر قید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازہے،بیرسٹر سلطان محمود
جمعہ 27 مئی 2022 23:29
(جاری ہے)
بھارتی سرکار نے یاسین ملک کوعمر قید کی سزا دے کر کشمیری نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اُن کی آزادی کی جدوجہد کے لئے کوئی سیاسی اور عدم تشدد کی فضا موجود نہیں ہے۔
یاسین ملک کو یہ عمر قید کی سزا بھارت کی روایتی سوچ کی غمازی کرتی ہے جس کے تحت وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانا چاہتا ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے غیر ریاستی ہندوئوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں وہاں پر مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی ہیں جس سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی مرضی کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتا ہے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے اور انڈیا کو یہ باور کرایا جائے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لہذا وہاں پر فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالیاں بندکی جائیں اوراسی طرح اقوام متحدہ بھارت پرزور دے کہ پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لئے مذاکرات کرے اور کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق، یورپی یونین کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کے صدر، یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر یورپی پارلیمان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی یاسین ملک کی رہائی کے سلسلے میں خطوط لکھے گے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق پامالی کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.