
خانپور میں زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی کا تیزاب پینے کا معاملہ،واقعے میں لڑکیاں بھی ملوث نکلیں
دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے، متاثرہ لڑکی نے اہم انکشافات کر دئیے
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 17 جون 2022
14:31

(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ خان پور میں درندہ صفت ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر غریب لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، تاہم لڑکی اپنی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی اور تیزاب پی لیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں وہ تاحال زیر علاج ہے۔ ہسپتال میں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ پیزا شاپ کے مالک، منیجر اور ان کے ایک اور ساتھی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم اپنی عزت محفوظ رکھنے کیلئے جان دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیزاب پی لیا۔ واقعے کے بعد سے پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کسی قسم کا ایکشن لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب شیخوپورہ میں 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔ عدات نے ملزم کو اپنی13سال کی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائےموت سنائی۔ مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور جرمانہ نہ دینے پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے 21 جون 2021 کو گاؤں قانونگو میں اپنی 13سال کی بیٹی سے زیادتی کی تھی جس کے بعد بچی کی والدہ نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.