Live Updates

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایاز امیر پر ہونے والے حملے کا سخت نوٹس لیا ہے ،حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں ، ار سردار اسرار ترین

حکومت کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے حکومت اپنی ائینی مدت پانچ سال پوراکرکے 2023میں عام الیکشن صاف وشفاف کراکر عوام جسکو بھی منتخب کرینگے حکومت اس کے حوالے کردینگے،وفاقی وزیر سابق حکومت میں بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا ،جو پاورز پلانٹ ہمارے پاس موجود تھے انھیں بھی بند رکھا گیا ، آج ملک بھر میں 8سے 10 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے وزیر اعظم نے فوری طور پر وزارت توانائی کو ہدایات جاری کردی ہیں 15 جولائی تک لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی لاکر عوام کو اس عذاب سے نکالیں،بیان

اتوار 3 جولائی 2022 19:51

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سینئر صحافی ایاز امیر پر ہونے والے حملے کا سخت نوٹس لیا ہے میں حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں وزیر اعظم نے حملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیکر تمام محرقات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدائت کی ہے رپورٹ آنے پر حکومت حملے میں ملوث ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دیگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے حکومت اپنی ائینی مدت پانچ سال پوراکرکے 2023میں عام الیکشن صاف وشفاف کراکر عوام جسکو بھی منتخب کرینگے حکومت اس کے حوالے کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے وزیر اعظم نے ائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ روس سے تیل بر آمدکرنے کے حوالے سے تجاویز دیں حکومت اس پر غور کریگی عوام پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ جو پاورز پلانٹ ہمارے پاس موجود تھے انھیں بھی بند رکھا گیا جسکی وجہ آج ملک بھر میں 8سے 10 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے وزیر اعظم نے فوری طور پر وزارت توانائی کو ہدایات جاری کردی ہیں 15 جولائی تک لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی لاکر عوام کو اس عذاب سے نکالیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی لانے کیلئے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کے پرائیسز رعائتی نرخ پر موجود ہیں عوام اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے ساڑھے تین سال کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عوام ہمیں کچھ وقت دیں حکومے کی نیت ٹھیک ہے جلد ہی عوام بڑی تبدیلی محسوس کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک اور صوبے کے بہتر مفاد میں حکومت میں شامل ہوئی ہے عوام کو اپنے مسائل سے غرض ہے وہ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں اور بنیادی مسائل تعلیم صحت پانی روزگار سے محروم ہیں ہماری حکومت ہر صورت ان مسائل کو حل کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتظار کریں اسلام آباد کو بند کرکے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ملک پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے حکومت عمران خان کو باور کرانا چاہتی ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کرکے جتنی جلد ممکن ہوسکے ملک میں نگراں سیٹ لاکر عام الیکشن کیلئے روڈ میپ دی گی س حوالے سے انھیں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دھرناسیاست کی کسی صورت متحمل نہیں ہوسکا ہر دو تین سال بعد الیکشن ہوتے رہے تو اس سے ملک میں جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور دنیا میں بھی پاکستان کا کوئی اچھا امیج نہیں جائیگا کیونکہ عالمی دنیا پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ملک میں سیا سی انتشار کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اس سے تیسری قوت کو بھی موقع مل سکتا ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اسکی بقاء ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے اگر ہم نے ائین پر عمل کیا تو ملک ترقی میں زمین سے اسمان پر چلا جائیگا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 258 کے تمام مسائل کا حل چاہتا ہوں عید بعد مسائل جاننے کیلئے اپنے حلقے کا دورہ کرکے اس سے آگاہی لینے تفصیلی وزٹ کرونگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات