
آئندہ تین برسوں میں آء ٹی ایکسپورٹ 15 ارب ڈالرز تک بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،سید امین الحق
پاکستان کی نوجوان و ڈیجیٹل باصلاحیت آبادی امریکی سرمایہ کاروں کیلئے کشش رکھتی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی
جمعرات 7 جولائی 2022 22:53

(جاری ہے)
وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ 2021-22 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ مالی سال 2022-23 کا ہدف 3 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی تین سالہ منصوبے میں اس اعداد و شمار کو 15 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہی.ڈیجیٹل پاکستان کے وڑن پر عمل کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی نے اس شعبے کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، براڈ بینڈ اور سیلولر کوریج میں توسیع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج 193 ملین فعال موبائل سمز ہیں جبکہ مالی سال 2018-19 میں یہ تعداد 160 ملین تھی۔امین الحق نے کہا کہ براڈ بینڈ کوریج کی مستحکم ماہانہ ترقی اور 4G ٹیکنالوجی کی توسیع کو یقینی بنا کر حکومت کی نظریں رواں سال کے دوران پاکستان میں 5G کے آغاز پر ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام وفاقی وزارتوں اور پیپر لیس کابینہ کے اجلاسوں کو ڈیجیٹل کرنے کے بعد اب ہم آئندہ مارچ تک پیپر لیس پارلیمنٹ کے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے آنٹرپرینیورشپ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی جس سے روزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹارٹ اپس کا مالیاتی حجم 5 گنا (500 فیصد) بڑھ کر 373 ملین ڈالر تک جا پہنچا ہے۔اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی دلاور سید نے پینل ڈسکشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ کی طرف نوجوان کی بڑی آبادی اور اس کے کاروباری جذبے کی وجہ سے راغب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سب کے لیے کاروباری اور تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے کام کرتا رہے گا جس کے تحت امریکہ اور پاکستان کے 75 سالہ اقتصادی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستانی خواتین کاروباریوں کی تعریف کرتے کہا کہ پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے امریکی تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے پاکستان کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور تجویز پیش کی کہ خواتین کے لیے ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دیا جائے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور امریکہ کے خصوصی نمائندے کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے آنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد، انہوں نے انکیوبیشن سینٹر کے عہدیداروں کے ساتھ سینٹر کا دورہ کیا اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.